بیجنگ میں “قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے” تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی قومی جنگ کے آغاز کے اٹھاسی برس مکمل ہونے کی مناسبت سے تقریب اور “قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے” تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ کی مزاحمت کے میموریل ہال میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکٹری چھائی چی نے تقریر کی اور نمائش کے افتتاح کا اعلان کیا۔

اپنی تقریر میں چھائی چی نے نشاندہی کی کہ 88 سال قبل آج ہی کے دن جاپان نے چین کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تھا۔ اس کے جواب میں چینی فوج اور عوام نے سخت مزاحمت کی اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کے مشرقی محاذ کی بنیاد رکھی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے بہادری سے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ ملکی بقا ،قومی احیا اور انصاف کے لیے فرنٹ لائن پر لڑی اور آخر کار اس میں عظیم فتح حاصل کرتے ہوئے عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا.

چھائی چی نے کہا کہ جاپانی جارحیت اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر اس تھیم ایگزبیشن کا آغاز کیا گیا تھا جس نے چینی عوام کی 14 سالہ مزاحمتی جنگ کی شاندار جدوجہد کو اجاگر کیا ہے اور حب الوطنی اور انقلابی روایات کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔