چائنا

بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد 

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا  میڈیا گروپ  اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ  خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا مطالعہ ” کے حوالے سے سیمینار بیجنگ میں منعقد ہوا۔

بدھ کے روز نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر زینگ شان جی  اور  چائنا میڈیا گروپ کے صدر  شین ہائی شیونگ نے سیمینار   سے خطاب کیا ۔ سیمینار  کی صدارت کرتے ہوئے شین ہائی شیونگ نے کہا کہ  خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی  اقتصادی سوچ  کا مطالعہ “، جو شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی منظم طریقے سے  وضاحت  کرنے والی پہلی ٹی وی فیچر فلم ہے ، اس  کی آل میڈیا  نشریات کا پہلا دور  403 ملین سے زائد لوگوں تک پہنچا۔

 چائنا میڈیا گروپ  نے  ملٹی میڈیا   کے  وسائل  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کو جدید خیالات  اور  اعلی معیار  پر مبنی  پروگراموں  میں تبدیل کرنے کی بھرپور  کوشش کی ہے  تاکہ معاشی اور معاشرتی ترقی  کی مؤثر طریقے سے خدمت کی جاسکے۔ سیمینار میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی  کے شعبہ تشہیر ، ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن،  نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن  اور چائنا  میڈیا گروپ    کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے علاوہ پروگرام کے مرکزی تخلیق کاروں  اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔