بیجنگ سرمائی گیمز 185

بیجنگ سرمائی گیمز کے دوران انسداد وبا کے لیے “کلوذڈ لوپ مینجمنٹ” کی افادیت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی اخبار “دی انڈیپنڈنٹ ” نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چین کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے اختیار کردہ “کلوزڈ لوپ ” انسداد وبا اقدامات سے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

ایک ہفتہ قبل بیرونی دنیا سے پندرہ ہزار غیر ملکی افراد بیجنگ پہنچے ہیں ۔ لیکن چین میں وبا کے پھیلاو کا کوئی ایک بھی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ماہر امور صحت عامہ کیرن گریپین کا کہنا ہے کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں تاحال سرمائی اولمپکس کی میزبانی چین کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہے ۔

اگر چین اس میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس کا مطلب ہو گا کہ وبا کے خلاف چین کے اختیار کردہ اقدامات موئثر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں