رپورٹنگ آن لائن (قسط نمبر 4)
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں رواں سال جنوری سے 31 اگست کے دوران مالک کی بجائے ان کے خود ساختہ نمائندوں کے ذریعے 72 سے زائد گاڑیوں کی مبینہ طور پر بوگس تبدیلی ملکیت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بہاولپور میں انسپکٹر بلوچ نامی ایک ٹی آئی نے تن تنہا 72 چھوٹی بڑی گاڑیوں، کاروں، بسوں، ٹریکٹروں، ویگنوں کو اصل مالکان کی بجائے ان کے نمائندوں کے ذریعے ٹرانسفر کیا جوکہ غیر قانونی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متذکرہ انسپکٹر نے فی گاڑی اے ڈی آر کے سلسلے میں 15 سے 25 ہزار روپے تک رشوت وصول کی۔
ہے۔
اس سے قبل پہلی ،دوسری اور تیسری قسط میں اٹک ، قصور ، جہلم ،گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں اے ڈی آر کی آڑ میں گاڑیوں کی بوگس ٹرانسفر/ٹرانزکشن کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔
زرائع کے مطابق بہاولپور میں انسپکٹر بلوچ بے اپنے ایم آر اے شہباز کو بھی جھوٹ اور فریب میں مبتلا رکھتے ہوئے کئی اے ڈی آر کروائے ہیں اور اس سے قبل مذکورہ انسپکٹر جعلسازی کے کئی الزامات کا سامنا کرچکا ہے۔
اور حیران کن بات یہ یے کہ ڈائریکٹر ایکسائز بہاولپور تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود بلوچ ” سرکار ” کے سامنے بے بس ہیں









