بی سی بی) 61

بھارت ہمارے لیے محفوظ نہیں ،ہم اب بھی چاہتے ہیں میچز سری لنکا میں ہوں، بنگلہ دیشی بورڈ

ڈھاکہ (رپورٹنگ آن لائن)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی شمولیت کے لیے آئی سی سی سے ”معجزے” کی امید ظاہر کی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق بی سی بی کو آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں خبردار کیا گیا کہ اگر ٹیم بھارت نہیں جائے گی تو اسے ورلڈ کپ سے خارج کر دیا جائے گا۔ امین الاسلام نے کہاکہ میں نے آئی سی سی بورڈ سے حکومت سے آخری بار بات کرنے کے لیے وقت مانگا۔ انہوں نے یہ درست بات تسلیم کی اور مجھے 24 سے 48 گھنٹے کا وقت دیاہم حکومت پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ بھارت ہمارے لیے محفوظ نہیں ہے،ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ میچز سری لنکا میں ہوں۔صدر بی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا جذبہ ہر ایک میں موجود ہے،بنگلہ دیش کے کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں،

حکومت بھی چاہتی ہے کہ ٹیم حصہ لے، لیکن بھارت میں سیکیورٹی کے خدشات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت فیصلے میں صرف کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ سب کے تحفظات کو مدنظر رکھتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امین الاسلام ہی بی سی بی کی طرف سے آئی سی سی اجلاس میں شامل ہوئے۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران انہیں موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ بی سی بی کی تجویز کہ بنگلا دیش اپنے گروپ کے میچز کو آئرلینڈ یا زمبابوے کے ساتھ بدل دے، مسترد کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں