سلمان علی آغا 45

بھارت کیخلاف میچ سے متعلق حکومت کے فیصلے کا احترام کریں گے،سلمان علی آغا

کولمبو (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاہے کہ بھارت کیخلاف میچ سے متعلق حکومت کے فیصلے کا احترام کریں گے اور جوبھی فیصلہ ہوگا، اسی کے مطابق عمل کریں گے۔

جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے اور میں بہت پْرجوش ہوں، میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی اور پچھلے ٹورنامنٹس کے مقابلے میں اس مرتبہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایشیا کپ کے بعد سے ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے اور ہم نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے بنگلادیش ٹیم کے ورلڈ کپ میں نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں ہوتی۔ سلمان علی آغا نے سری لنکا کو اپنے دوسرے گھر کی طرح قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہاں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے۔کپتان نے زور دیا کہ وہ ایسی چیزوں پر زیادہ فوکس نہیں کریں گے جنہیں کنٹرول نہیں کیا جا سکتا بلکہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیلنے کی پوری کوشش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں