کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق کرکٹر یاسر حمید نے کہا ہے کہ بھارت کو کچھ غلط فہمیاں ہیں ایسی چیزیں کرجاتے ہیں جس پر ہنسی آتی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی بیٹر یاسر حمید نے کہا کہ دنیا میں پیسے کی اہمیت زیادہ ہوگئی طاقت کا استعمال زیادہ ہورہا ہے، بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ زیادتی پر پاکستان نے مثبت مؤقف اپنایا ہے۔یاسر حمید نے کہا کہ 4 سے 5 کرکٹ بورڈز کھڑے ہوئے تو بھارت کی اجارہ داری ختم ہو جائیگی، بنگلادیش کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے یہ میچز میں مقابلہ کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بنگلادیش کے عوام کرکٹ سے بھرپور محبت کرتے ہیں، ٹی20 میں اتنا زیادہ پریشر نہیں ہوتا، 20 اوورز جلدی نکل جاتے ہیں، ون ڈے اور ٹیسٹ میں وکٹ کیپر کا رول محدود ہوتا ہے۔یاسر حمید نے کہا کہ سری لنکن کنڈیشنز کے حساب سے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب اچھا ہے، عثمان طارق سرپرائز دے سکتے ہیں، شاداب اور نواز کا اہم رول نظر آرہا ہے۔









