شیری رحمان 17

بھارت کا ظلم کشمیری عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا، شیری رحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا ظلم کشمیری عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ یومِ شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ 13 جولائی 1931 کو کشمیریوں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوںنے کہاکہ 13 جولائی 1931 کے شہداء آج کی مزاحمت کی بنیاد ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شہداء کی عظیم قربانیوں نے تحریکِ آزادی کو نئی طاقت دی، بھارت کا ظلم کشمیری عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہندوتوا حکومت کشمیری شناخت ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ کشمیری نوجوان ہر قسم کے ظلم کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی قابض طاقت کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بہادر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ایران۔امریکا ثالثی میں اس کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا،وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کو اپنا حقِ خود ارادیت ملے گا۔ شیری رحمن نے کہاکہ مودی حکومت کو اپنے اقدامات پر ایک اور محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں