'حماد اظہر 171

بھارت نے منی لانڈرنگ ،دہشتگردی کیخلاف بنائے گئے فیٹف کے فورم کوسیاسی بنا دیا ‘حماد اظہر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیٹف منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خلاف مل کرکام کرنے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن بھارت نے اسے سیاسی فورم بنا دیا ہے،فیٹف کے حوالے سے بھارت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکن عامر اشرف سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کی شرائط پر عملدرآمدکیلئے کامیابی سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں اور اسے سراہا بھی گیا ہے ، ہم فیٹف کی اکثریتی شرائط پر عملدرآمدکر چکے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ آزاد کشمیر میں فیشن شو یا ہاتھ اوپر نیچے کر کے الیکشن نہیں جیتے جا سکتے، آزاد کشمیر کے عوام وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔انہوںنے ملک میں پیٹرول کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ خطے میں پیٹرول کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں