بھارتی کرکٹ ٹیم 24

بھارت نے تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

احمدآباد (رپورٹنگ آن لائن)بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دیکرکر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اپنے نام کرلیا۔

بھارتی شہر حیدر آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل معرکے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بادشاہت کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 159 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان مچل سینٹنر 43 رنز بنا سکے، ڈیرل مچل 17، فن ایلن 9، جمی نیشم 8، گلین فلپس 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کیویز کی جانب سے مارک چیپمین 3، رچن رویندرا ایک اور میٹ ہینری بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے،لوکی فرگوسن 5 اور جیکب ڈفی3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اکشر پٹیل نے 3، ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتھی اور ابھیشیک شرما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما نے اننگ کا جارحانہ آغاز کیا اور 98 رنز کی شراکت قائم کی تاہم ابھیشیک شرما 21 گیندوں پر 52 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

بھارتی بیٹر سنجو سیمسن اور ایشان کشن نے 105 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم سیمسن 89 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، بھارت کے ایشان کشن نے 54 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سوریا کمار یادیو بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔

ہارک پانڈیا نے 18 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ شیوم دوبے26 اور تلک ورما 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے تین بھارتی سورماؤں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راچن روندرا اور میٹ ہینری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں