موکی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔بھارت نے فائنل میں چین کو 0ـ1سے شکست دی،بھارت کی جانب سے جوگراج سنگھ نے واحد گول اسکور کیا۔بھارت نے ایشین ہاکی چیمئنزٹرافی کا فائنل مقابلہ اپنے نام کرلیا، چین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فائنل مقابلے میں چین کو بھارت کے ہاتھوں 0ـ1 سے شکست ہوئی، فاتح ٹیم کی جانب سے جوگراج سنگھ نے گول اسکورکیا، چین نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی مگر اسے پلیئرز کو کامیابی نہ مل سکی۔اس سے قبل ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔