لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم آفس کی خصوصی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بھارت میں مقابلوں میں شرکت کے لیے پی ایس بی کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔
موجودہ سکیورٹی صورتحال میں قومی اسپورٹس فیڈریشنز کو کسی بھی ایونٹ میں شرکت کے لیے کمٹمنٹ سے روک دیا۔نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی کیساتھ مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیڈریشن بھارت میں مقابلوں پر حامی نہیں بھرے گی۔









