ا راہول گاندھی 286

بھارت میں بی جے پی، آر ایس ایس فیس بک کنٹرول کرتے ہیں، راہول گاندھی

نئی دہلی (ر پورٹنگ آن لائن)بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی

اور آر ایس ایس ہمارے ملک میں فیس بک اور واٹس ایپ کو کنٹرول کررہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنی ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی

نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ فیس پر فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے افواہیں اور اشتعال انگیزی

پھیلانے کا بھی الزام عائد کیا ۔راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کی تصاویر بھی

منسلک کی اور کہا کہ بالآخر امریکی میڈیا فیس بک کے حوالے سے سچ سامنے لے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں