لیاقت بلوچ 23

بھارت معرکہ حق میں اپنی ذلت مٹانے کیلئے طالبان رجیم کو آلہ کار بنائے ہوئے ہے ‘لیاقت بلوچ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دو ہمسایہ مسلم ممالک میں جنگ و جدل بڑا المیہ ہے ،بھارت معرکہ حق میں اپنی ذلت مٹانے کیلئے طالبان رجیم کو آلہ کار بنائے ہوئے ہے لیاقت بلوچ ، بھارت ،اسرائیل اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ کا اصل نشانہ پاکستان ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت نے عدم حکمت رویئے سے پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کی ،چین ،قطر اورترکی میں مذاکرات کو طالبان رجیم نے ناکام بنایا ،چین ،سعودی عرب ،ترکی اورقطر اپنی کوششوں کو ترک نہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان نے ہر اعتبار سے افغان عوام کیلئے بڑی قربانیاں دیں ہیں ،25 کروڑ عوام ملک کی انچ انچ حفاظت کیلئے متحد ہیں ،افواج پاکستان کی پشت بانی دینی قومی فریضہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں