شیری رحمان 51

بھارت سے پاکستان کی سفارتی کامیابیاں برداشت نہیں ہورہی ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماشیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت سے پاکستان کی سفارتی کامیابیاں برداشت نہیں ہورہی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے،

پاکستان افغانستان کو مؤثر اور بھرپور جواب دے رہا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، کلبھوشن یادیو کہاں سے آیا تھا؟۔انہوںنے کہاکہ بھارت سے پاکستان کی سفارتی کامیابیاں برداشت نہیں ہو رہیں، افغانستان کو بھارت کی پراکسی نہیں بننا چاہیے، پاکستان اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں