زارا اکبر

بھارت جمہوریت کے نام پر ایک بد نما دھبہ ہے ‘ زارا اکبر

لاہور( شوبز رپورٹر)اداکارہ زارا اکبر نے کہا کہ بھارت جمہوریت کے نام پر ایک بد نما دھبہ ہے ، اس نے نہ صرف اپنے ملک میں ریاستی دہشتگردی کا بازارگر م کر رکھا ہے بلکہ قریبی ہمسایوں سے بھی چھیڑ خانی کرتا رہتا ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کی بات کی جسے بھارت نے ہماری کمزوری سمجھا اور اس نے لائن آف کنٹرول پر کئی بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں پاک افواج نے بھی ہمیشہ بھرپور جواب دیا لیکن شہری آبادیوں کی بجائے بزدل بھارتی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر بھرپور جواب دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بھارت ایٹمی قوت ہیں اس لئے بھارت کوہوش کے ناخن لیتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی عروج پر ہے تو اس کی بڑی وجہ بھی بھارت کے جارحانہ عزائم ہے ، بھارت خود کو خطے کا چوہدری بنانا چاہتا ہے جو اس کی خام خیال ہے ۔