شاہ محمود قریشی 238

بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے بھارت کو ناکامی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا ہے، ہم نے قانون سازی سمیت اس حوالے سے بھرپور کوششیں کیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 24 پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کر لیا ہے، جون تک بقیہ 3 پوائنٹس پر بھی عمل درآمد کر لیں گے۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں