اسکاٹ بیسنٹ 75

بھارت امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہٹ دھرم رہا، امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہاہے کہ بھارت امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہٹ دھرم رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ اور بھارت سمیت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ تجارتی مذاکرات اکتوبر کے آخر تک مکمل کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اگلے 2 سے 3 ماہ کے اندر چینی حکام سے دوبارہ ملاقات کریں گے، دونوں ممالک کیدرمیان معاشی تعلقات کے مستقبل پر بات چیت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں