شاہد آفریدی

بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر کو بطور انسان کچھ مسائل کا سامنا ہے، شاہد آفریدی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر بطور کھلاڑی انھیں پسند ہیں تاہم ایک انسان کی
حیثیت سے انھیں کچھ مسائل کا سامنا ہے۔

گزشتہ دنوں دئیے گئے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ وہ گوتم گمبھیر کو کافی پسند کرتے ہیں۔ تاہم انہیں لگتا ہے کہ ان کی شخصیت میں کچھ پریشانی ہے۔انہوں نے کہا بطور کرکٹر وہ مجھے پسند ہیں لیکن ایک انسان کے طور پر وہ کئی مرتبہ ایسی چیزیں کہہ دیتے ہیں کہ آپ کو لگتا ہے کہ اس میں کچھ پریشانی ہے۔

یاد رہے کہ انڈٰین ٹیم کے مینٹل کنڈیشننگ کوچ پیڈی اوپٹن نے بھی اپنی کتاب میں کہا تھا کہ گوتم گمبھیر عدم تحفظ کا شکار اور ان کی زندگی کے سب سے منفی کھلاڑی تھے۔