برطانوی وزیرِ اعظم 134

بھارتی کورونا سے مزید ہزاروں اموات کا خدشہ ہے، برطانوی وزیرِ اعظم

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث ملک بھر میں مزید ہزاروں اموات ہونے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے لاک ڈائون کی پابندیوں میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ برطانیہ میں لاک ڈائون کی پابندیاں 21 جون کو ختم ہونی تھیں۔دوسری جانب پابندیوں کے خلاف برطانوی عوام نے لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاج کیا، سینکڑوں مظاہرین نے ریلی نکالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں