راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) بھارتی فوج کی کنٹرول لا ئن پر اشتعال انگیز فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے بھارتی مورچوں کوخاموش کرا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کنٹرول لائن کے لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو آرٹلری، مارٹرز اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں تلواری گاوں میں نوجوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ان کو خاموش کر ادیا جہاں سے سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال 1546 بار ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدےکی خلاف وزری کی گئی، شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید جبکہ 114 زخمی ہوئے۔