کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی حکام کی جانب سے اداکار گپی گریوال کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فن اور فنکار کی کوئی حد نہیں ہے، انہیں سیاست سے دور رکھا جائے۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ نہ لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، بھارتی حکام کی طرف سے انتہائی غیر ضروری کارروائی کی گئی۔
