ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر دعویٰ بے بنیاد ہے ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کو کرارا جواب دیا ہے‘ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر دعویٰ بے بنیاد ہے‘پاکستان دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا‘ کسی کو طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہیے ‘کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت اور دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر دعویٰ بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔ کسی کو طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت اور دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔