شی جن پھنگ 10

بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم عالمی سطح پر افراتفری کا باعث بنتا ہے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شین زین میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سہ فریقی سربراہی ملاقات کی میزبانی کی۔

جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین، روس اور امریکہ کے تینوں ممالک کے سربراہان کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہے، جس کی تاریخی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جب بڑی طاقتیں ہم آہنگی سے آگے بڑھتی ہیں تو دنیا میں امن قائم رہتا ہے، جبکہ ان کے درمیان تصادم عالمی سطح پر افراتفری کا باعث بنتا ہے۔ بڑی طاقتوں کے درمیان مثبت باہمی تعامل کوئی اختیاری معاملہ نہیں بلکہ وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے نئے عہد میں چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھایا ہے، چین امریکہ تعمیری اسٹریٹجک استحکام کے تعلقات کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور بڑی طاقتوں کے تعلقات کا ایسا نمونہ تشکیل دینے کی کوشش کی ہے جس کی بنیاد پُرامن بقائے باہمی، مجموعی استحکام اور متوازن ترقی پر ہو، جو نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس اور امریکہ کو مثالی کردار ادا کرنا چاہیے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے، عالمی امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور انسانی ترقی کے لیے مزید اہم خدمات انجام دینی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں