کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بڑا بولر بننے میں وقت لگتا ہے، کوئی بھی ایک دن میں بڑا بولر نہیں بن سکتا۔ایک بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے، اس بار تو کیوی ٹیم بہت ہی اچھی فارم میں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹور کے دوران بولرز کو لائن و لینتھ ٹھیک رکھنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اس دورے کے دوران ٹیم کو مثبت رکھنے کے لیے سائیکالوجسٹ کا ہونا ضرور ی ہے۔مایہ ناز آل راﺅنڈر نے پاکستان ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے پیشگوئی کی کہ ٹی 20 میں اچھا مقابلہ متوقع ہے جبکہ ٹیسٹ میں مشکل ہوسکتی ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کورونا وائرس سے متعلق یکساں ضوابط (ایس او پیز) کے لیے حکومتوں سے بات کرے۔وسیم اکرم نے کہا کہ بلوچستان جاکر ٹیلنٹ دیکھنا چاہوں گا، وہاں بھی کرکٹ کا بہت ہی زیادہ ٹیلنٹ ہے۔
