کامران بنگش 160

بچوں کو ہراساں کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی ، کامران بنگش

پشاور (رپورٹنگ آن لائن ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم و اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ بچوں کو ہراساں کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کو کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی سیف ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ، صوبائی کابینہ نے یوتھ ہاسٹلز کی منظوری دی ، محتسب کا دفتر محکمہ قانون کو تفویض کیا جائیگا۔ کامران بنگش نے کہا ہے کہ بچوں کو ہراساں کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں