ڈونلڈ ٹرمپ

بچوں کو ملک سے نفرت کا سبق پڑھایا جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کو سکولوں میں ملک سے نفرت کا سبق پڑھایا جا رہا ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مضبوط امریکہ اور مضبوط ملٹری چاہتے ہیں۔

ہم نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔امریکہ کو بائیں بازو کی سیاست سے خطرہ ہے تاہم ہم بائیں بازو کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔ہمارے بچوں کو اسکولوں میں ملک سے نفرت کا سبق پڑھایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دور دراز ملکوں کے مسائل حل کرنا امریکی فوج کی ذمہ داری نہیں ہے کیونکہ امریکہ دنیا کا پولیس مین نہیں ہے تاہم کہیں بھی امریکی شہری کو خطرہ ہوا تو کارروائی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔