آصفہ بھٹو زرداری 57

بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانا اس مرض کے مکمل خاتمے کا واحد راستہ ہے،آصفہ بھٹو زرداری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم ہمارے بچوں کے تحفظ اور پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہسال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو ویکسین مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔انسدادِ پولیو مہم میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں۔

انسدادِ پولیو مہم ہمارے بچوں کے تحفظ اور پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔تمام والدین جن کے بچوں کی عمر 5 سال یا اس سے کم ہے، وہ ہر بار انسداد پولیو ویکسین اپنے بچوں کو پلوائیں۔انہوںنے کہا کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانا اس مرض کے مکمل خاتمے کا واحد راستہ ہے۔آئیں، مل کر اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں