عطا اللہ تارڑ 25

بورڈ آف پیس اجلاس، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑاٌ عطا تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں پاکستان کو بڑی پذیرائی ملی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو سراہا، یہ فخر کی بات ہے صدر ٹرمپ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، یہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی ہے کہ پاکستان کی دنیا میں عزت ہو رہی ہے، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام امن کیلئے بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پہلے پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب ہر عالمی معاملے پر اہم پلیئر بن کر ابھر رہا ہے، جب قیادت ایماندار ہو تو اس کا نتیجہ ہمیشہ مثبت نکلتا ہے، وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں