چٹا گانگ (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر عابد علی نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم کا دن اچھا رہا ، عبد اللہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک ہی پلان تھا کہ کریز پر ٹھہرنا اور برے گیند کو چھوڑنا نہیں ،دن کے اختتام پر گیند اسپن اور گرپ ہونا شروع ہوگیا تھا۔
انہوںنے کہاکہ ہم سیشن ٹو سیشن پلان کرکے کھیل رہے ہیں،اتوار کو پہلا ہدف 330 رنز کو عبور کرکے سبقت حاصل کرنا ہے،ابھی ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے