ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن)بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق خالدہ ضیا کی طبیعت خرابی کے باعث ان کے اہل خانہ اور پارٹی کے ارکان نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کیلیے دعاں کی اپیل کی۔80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی علامت ظاہر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی جماعت بی این پی کے رکن مرزا فخر العالمگیر نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا ہے کہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
خالدہ ضیا کو دل کے مسائل، جگر اور گردے کی بیماریوں، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماری، جوڑوں کا درد اور آنکھوں سے متعلق بیماریاں لاحق ہیں۔خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے طارق رحمان 2008 سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی صحت یابی کیلیے بنگلہ دیشی عوام سے دعاں کی درخواست کی۔









