بنگلہ دیش 192

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

چٹاگانگ(ر پورٹنگ آن لائن)بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل مہمان ٹیم اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 3سے 7فروری تک ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم ، چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11فروری سے 15فروری تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریگ براتھویٹ کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں