ڈھاکہ(ر پورٹنگ آن لائن)بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ(آج) اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 4 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا،تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے









