ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن)بنگلہ دیش کی اہم سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا نے عبوری حکومت پر زور دیا کہ اپنے آپ کو صرف بنیادی اصلاحات تک محدود کرے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو سکیں۔
لندن سے ویڈیو لنک پر پارٹی کارکنان و رہنماں سے خطاب میں بیگم خالدہ ضیا کا کہنا تھا کہ لوگوں کو توقع ہے کہ جلد اور بنیادی اصلاحات کے بعد سب کے لیے قابل قبول الیکش کرائے جائیں گے۔