جماعت اسلامی 84

بنگلادیش،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم ریلی میں خطاب کے دوران گرکر انتقال کرگئے

ڈھاکا(رپورٹنگ آن لائن)بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم احتجاجی ریلی کے دوراں خطاب کرتے ہوئے اچانگ بے ہوش ہو کر گر پڑے اور انتقال کرگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دوپہر کے وقت ریلی کے مقام پر تقریر کے دوران ابوالہیثم کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ زمین پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر ضلع شہر کے نجی اسپتال منان ہارٹ فانڈیشن لے جایا گیا، جہاں شام تقریبا ساڑھے چار بجے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے رہنما شجاع الدین نے کہا کہ میں ان کے بالکل پاس کھڑا تھا جب وہ تقریر کر رہے تھے، وہ میرے ہاتھوں میں گر پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں