مرتضی وہاب 67

بلوچ ثقافت قومی وقار اور یکجہتی کی علامت ہے، میئر کراچی مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلوچ کلچرل ڈے کے موقع پر بلوچ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ تہذیب ہماری قومی تاریخ، شجاعت اور روایتی وقار کی عکاس ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی سرزمین صدیوں سے بلوچ ثقافتی ورثے اور روایات کی امین رہی ہے اور یہاں مختلف قومیتیں باہمی احترام اور ہم آہنگی کے ساتھ آباد ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ بلوچ نوجوان اپنی ثقافت کو زندہ رکھ کر نئی نسل کو اپنی تاریخی جڑوں سے جوڑ رہے ہیں، جو قابلِ تحسین عمل ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل خوبصورتی اس کے ثقافتی تنوع اور رنگا رنگی میں پوشیدہ ہے اور یہی تنوع قومی یکجہتی کو مضبوط بناتا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلوچ کلچرل ڈے باہمی محبت، بھائی چارے اور اتحاد کا عملی پیغام دیتا ہے،سندھ حکومت بلوچ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور سرپرستی کے لیے مثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ روایتی اقدار کو محفوظ رکھا جا سکے،انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کی جرت، رواداری اور مہمان نوازی پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے اور ایسی تقریبات قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں