بلوچستان

بلوچستان’ ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)بلوچستان کے 20 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔صوبے کے اسکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے اسکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔