بلاول بھٹو 16

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، میجر وجاہت وحید کی شہادت پر بلاول بھٹو کا اظہارِ افسوس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میجر وجاہت وحید کی شہادت مادرِ وطن کے دفاع اور ملک میں امن کے قیام کے لیے دی گئی عظیم قربانی ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے شہید میجر وجاہت وحید کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں