لیاقت بلوچ 51

بلوچستان، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال انتہائی ابتر ہے،لیاقت بلوچ

قصور(رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے بلوچستان کی صورتِ حال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیاکے ساتھ کی جانے والی ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے شہروں اور دور دراز علاقوں پر دہشت گرد حملوں کو سکیورٹی فورسز نے ناکام تو بنادیا ہے لیکن خوفناک صورتِ حال نے ملک دشمن عناصر کی مداخلت اور سکیورٹی فورسز کی پیشگی سدباب کی کارکردگی کو بھی عیاں کردیا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک میں سرمایہ کاری کے دعوے بھی کررہے ہیں اور اس کے لئے دوڑ دھوپ بھی درست ہے لیکن ملک کے اندر سیاسی بحران گھمبیر ہورہا ہےـبلوچستان، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال انتہائی ابتر ہے. امنِ عامہ کی بگڑتی صورتِ حال میں بیرونی سرمایہ کاری تو بعید از قیاس ہے، عملا پہلے سے موجود سرمایہ کاری بھی پرواز کررہی ہے. قومی سلامتی، امنِ عامہ، عوام کے جان مال کی حفاظت اور اقتصادی استحکام کے لئے ناگزیر ہے کہ قومی ڈائیلاگ کا دروازہ کھولا جائے اور سیاسی بحران کا سیاسی حل تلاش کرلیا جائے.

دہشت گردی کا خاتمہ، عوام کے جان مال عزت کے تحفظ کے لئے قومی اتفاقِ رائے سے ازسرِنو قومی ایکشن پلان بنایا جائے. جماعتِ اسلامی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اہلکاروں اور بیگناہ شہریوں کی شہادت پر دکھ، افسوس اور بلوچستان کے شہریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں