ضمنی الیکشن 238

بلاول کی خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر شہباز شریف کو مبارکباد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر (ن)لیگ کے صدر شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں یہ ثبوت ہیں کہ عوام نے پی ٹی آئی کومسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ سے مسلسل عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف فیصلے سنارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں