بلاول زرداری 219

بلاول زرداری نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونے کو سب سے بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک قرار دیدیا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)چیئرمین بلاول زرداری نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونے کو سب سے بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فیئر اینڈ فری الیکشن نہ ہونا ملک کیلئے ایک بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک ثابت ہوسکتا ہے

، انہوں نے گلگت بلتستان میں اپنی پارٹی کو بھرپور الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کردی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن جیت کر آپ نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو پورا کرنا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے جیالے گھر گھر جائیں اور بھٹو شہید کے پیغام کو عوام میں پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں