شرجیل انعام میمن

بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ حکومت معاشی اور شہری ترقی کیلئے پرعزم ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ حکومت معاشی اور شہری ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو ایکسپریس وے قومی شاہراہ تک ہموار اور بلاتعطل رسائی فراہم کرے گا۔ملیرشہید ذوالفقارعلی بھٹو ایکسپریس وے صرف ایک سڑک نہیں ہے بلکہ ترقی کی جانب عامل غیر مبدل ہے، اس کے علاوہ یہ ایکسپریس وے کراچی کے شہری مرکز اور M-9 موٹروے کے درمیان ایک اسٹریٹجک لنک ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کے جدید ترین ایکسپریس وے سے کاروباروں، مسافروں اور صنعتوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا، جبکہ کراچی شہر کے روڈ نیٹ ورک پر دبا، ایندھن اور سفری اوقات میں 50 فیصد تک کمی آئے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے اندر اور دھابیجی اور پاکستان اسٹیل ملز جیسے اہم صنعتی اور تجارتی مراکز سے رابطے میں آسانی ہوگی گی، اس کے علاوہ صنعتی زونز دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اور پاکستان اسٹیل ملز تک آسان رسائی سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔سندھ کے سینئروزیرنے مزید یہ بھی کہا کہ ہائی سپیڈ کوریڈور کے طور پر عالمی معیار کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا شہید ذوالفقارعلی بھٹو ایکسپریس وے سفری جدت میں اہم اقدام ہے۔