بلاول بھٹو 146

بلاول بھٹو کی بلوچستان میں کار کنوں کی ٹارگیٹ کلنگ کی شدید مذمت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غریب مزدوروں کی ٹارگیٹ کلنگ بربریت کا بزدلانہ رجحان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں کار کنوں کی ٹارگیٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب مزدوروں کی ٹارگیٹ کلنگ بربریت کا بزدلانہ رجحان ہے، بلوچستان میں شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور خصوصا بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں