وزیر خارجہ 168

بلاول بھٹو زرداری کی سوات میں اسکول وین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں اسکول وین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اپنے بچوں سمیت ہر شہری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں شہید ہونے والے وین کے ڈرائیور کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔پی پی پی چیئرمین نے حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں