اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( رسجا )کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ رسجا کی قیادت کے لیے نیک تمنائیں، مثبت صحافت کا فروغ قابل تحسین ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ رسجا صحافیوں کے حقوق کی ترجمان اور متحرک تنظیم ہے، رسجا کی قیادت کے لیے نیک تمنائیں، مثبت صحافت کا فروغ قابل تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ نومنتخب صدر ابوبکر بن طلعت اور جنرل سیکریٹری ارسلان شیرازی کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا فنانس سیکریٹری ناصر عباس نقوی سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
انہوںنے کہاکہ ریاست کو صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک ہے، صحافت کی آزادی اور ذمہ داری کو یکجا کر کے پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ امید ہے نئی قیادت صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی، رسجا کھیلوں کی صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔