سلیم حیدر خان 18

بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان بنا کر دم لیں گے،گورنر پنجاب

مانانوالہ(رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان بنا کر دم لیں گے وہ ان خیالات کا اظہار مانانوالہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور غریبوں کسانوں اور مزدوروں کے لیئے کھڑا ہونا ہے۔

آپ حضرات کو یاد ہوگا کہ سن 88 اور سن93 میں پیپلزپارٹی نے شیخوپورہ سے کلین سویپ کیا تھا۔اور آج بھی مانانوالہ پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے انشااللہ آنے والے جنرل الیکشن میں مانانوالہ ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ثابت ہوگا۔اس موقعہ پر مانانوالہ سے مرکزی مسلم لیگ کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی مرزا علی عابد بیگ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جنہیں گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اپنے خطاب میں گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ اہلیان مانانوالہ کے مسائل اتنے ہیں پہلیکسی حکومت عوامی نمائندے نے انہیں سنجیدگی سیسمجھا نہیں ہے۔انشااللہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر آپ کے زخموں پر مرہم رکھے گی اور مانانوالا کے عوامی مسائل حل کرے گی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام شہید بھٹو اور شہید بی بی سے آج بھی محبت کرتے ہیں اور عوام میں آج بھی پیپلزپارٹی کی جڑیں موجود ہیں۔چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم پاکستان بنانا ہماری سیاسی جدوجہد کی اولین ترجیح ھے تاکہ محترمہ شہید بی بی کی روح کو تسکین پہنچ سکے۔میں آج مانانوالا میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کے اس بڑے پروگرام میں کہتا ہوں کہ مجھے گورنر نہیں اپنا بھائی سمجھیں۔پنجاب کی عوام کے لیئے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے ہیں۔جبکہ مانانوالہ کے عوامی مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن کوشش کروں گا وہ چاہیے واٹر سپلائی کے التوا کے شکار منصوبے ہوں یا ننکانہ گورونانک یونیورسٹی کے حوالے سے درپیش مسائل انشااللہ جلد حل کیے جائیں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی قومی حکومت نہیں بن رہی ماسوائے اکا دکا پارٹیوں کے تمام پارٹیاں حکومت کا حصہ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں