اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال سے ملک ایک تحمل مزاج اور اعتدال پسند عالمِ دین سے محروم ہوگیا۔
انہوںنے کہاکہ مرحوم کی بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور روادری کے قیام کے لیے کاوشیں ناقابلِ فراموش ہیں:۔ انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے سوگوار خاندان سے بھی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔