بلاول 158

بلاول بھٹو زرداری کا جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔پی پی چیئرمین نے شہدا کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور شہدا کے لیئے بلند درجات کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ شہید جوان قوم کے ماتھے جھومر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کی بیخ کنی کے لیئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں