کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہلیانِ سندھ سمیت پوری قوم کو یومِ سندھی ثقافت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس اور تسلسل ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سندھ کے لوگ تاریخی طور بھادر، رواداری پسند، مہمان نواز اور وسعتِ قلب کے مالک رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ثقافتی دن منانے سے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے اور رواداری و ہم آہنگی کے رجحانات پروان چڑھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاشبہ پاکستان کے ہر صوبے اور علاقے کی ثقافت ایک منفرد پہچان اور افادیت کی حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی نوجوان قائدانہ کردار ادا کریں








