شبلی فراز 220

بلاول، مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں انکی شکست کا پتہ دے رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے۔

جمعرات کو سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو اب دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے، ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں، ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں